حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( آئی این این) : چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے ریاستی وزیر فینانس کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ 2014-15 پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ ریاستی معیشت کو واپس اپنی سطح پر لانے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ تقسیم سے ریاست کو ہونے والے مالیتی نقصان کا بجٹ تقریر میں وسیع تر انداز میں ذکر کیا ۔ چیف منسٹر اے پی نے مرکز سے درخواست کی کہ ریاست کو تقسیم سے ہونے والے خسارہ کی تلافی کی جائے ۔ انہوں نے کہا ریاست کی تقسیم میں بے قاعدگی اور بدانتظامی کے سبب ریاست اے پی مالیتی موقف پر اثر پڑا ہے ۔ چیف منسٹر اے پی نے کہا کہ آئندہ دو ماہ میں ریاست کی معیشت کو بہتر بنانے اقدامات کئے جائیں گے ۔۔