تعمیراتی قیمت پر راجیو سوا گروہا کے مکانات کی تقسیم : وزیرہاؤزنگ

حیدرآباد ۔ 7 فبروری (این ایس ایس) وزیر ہاؤزنگ تلنگانہ مسٹر اندرا کرن ریڈی نے بتایا کہ راجیو سواگروہا کے مکانات کو اس کے اصل تعمیری لاگت کی قیمت پر تقسیم کیا جائے گا۔ وہ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حکومت نے تعمیری قیمت پر ان مکانات کو تقسیم کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے راجیو سوا گروہا کے مکانات کو سرکاری ملازمین اور پولیس جوانوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر ہاؤزنگ نے بتایا کہ راجیو سوا گروہا کی تعمیر میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ چیف منسٹر کے حتمی فیصلہ کے بعد نئے مکانات اور اس سے متعلق دیگر مسائل پر غوروخوض کیا جائے گا۔