سابق پاکستانی کرکٹر یونس خان نے ٹسٹ کرکٹ میں بنائی دس ہزار رن والی بیاٹ اور وزیراعظم کے ہاتھوں ملی دس ملین کی انعام کی رقم سٹیزن فاونڈیشن( ٹی سی ایف) بطور عطیہ پیش کردی۔چالیس سالہ کھلاڑی نے اس بات کا بھی انکشاف کیاکہ وہ پہلے ہی اس بات کا فیصلہ کرچکے تھے کہ دس ہزار رنوں کی تکمیل کے بعد مذکورہ تنظیم کے لئے اپنی بیاٹ ہراج کردیں گے۔
یونس نے دس ملین روپئے بھی بطور عطیہ پیش کردیا جو پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو چیمپئنس ٹرافی جیتنے پر دئے گئے تھے۔ ٹرافی میں کامیابی کے بعد پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کو فی کس دس ملین روپئے دئے گئے تھے۔ایکسپریس ٹربیون نے یونس کے بیان کو پیش کرتے ہوئے لکھا کہ’’ میں نے ٹی سی ایف سے وعدہ کیاتھا کہ جب کبھی میں د س ہزار رن پورے کرلونگا۔
تب میں اپنے بیاٹ انہیں عطیہ میں دیدونگا او رمیں نے اپنا وعدہ پورا کیاہے۔ میں نے دس ملین روپئے بھی ٹی سی ایف کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کااعلان وزیراعظم نے کیا‘ جیسے ہی پیسے ہاتھ لگیں گے میں وہ رقم تنظیم کے حوالے کردونگا‘‘۔ جہاں پر بیاٹ انہوں نے عطیہ میں دیا اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس نے کہاکہ وہ ٹی سی ایف کے مشن جس میں بچوں کو تعلیم سے جوڑنے کاکام کیاجارہاہے اس میں تعاون میرا مقصد ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ میں ٹی سی ایف کا حصہ بننے پر کافی خوش ہوں جس کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا ہے‘‘