تعلیمی کورس اور اسکول کے انتخاب کے لیے ویب سائٹ استعمال کرنے کا مشورہ : یو ایس قونصلیٹ

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : یونائٹیڈ اسٹیٹس قونصلیٹ جنرل نے حیدرآباد میں طلبہ کو مشورہ دیا کہ یو ایس اے کی ویب سائٹ ان کی تعلیم کے کورس اور شخصی حالت کے لیے موزوں اسکول کے انتخاب میں طلبہ کی مدد کرسکتی ہے ۔ سی پی آئی قومی سکریٹری ، کے نارائنا کی جانب سے 22 جنوری کو قونصلیٹ جنرل کے پاس داخل کردہ یادداشت پر غور کرتے ہوئے قونصلیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ شہر میں یونائٹیڈ اسٹیٹس قونصلیٹ جنرل اطلاعات سے باخبر ہیں کہ بعض طلبہ دو کیلیفورنیا کے اسکولوں سے مربوط ہوئے کسٹمس اور بارڈ پروٹیکشن کی جانب سے داخلہ سے انکار کیا گیا ۔ اس ضمن میں ہمیں افسوس ہے کہ کچھ طلبہ اور ان کے خاندانوں پر اس کا اثر پڑا ۔ اس صورتحال کے سلسلے میں ہماری ایمبیسی ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکوریٹی کے ساتھ ساتھ حکومت ہند کے ساتھ باقاعدہ طور پر مراسلت کررہے ہیں ۔ ہم طلبہ کو بتاتے ہیں کہ ایجوکیشن یو ایس اے (educationusa.state.gov) کی مفت خدمات پر توجہ دیں ۔۔
جی ایچ ایم سی انتخابات میں تشدد کی
مذمت : ویلفیر پارٹی آف انڈیا
حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا تلنگانہ اسٹیٹ جناب سید کمال اطہر نے جی ایچ ایم سی انتخابات کے دوران پیش آئے تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت تلنگانہ انصاف کرے ۔ حکومت سے اپیل کی کہ وہ فوری خاطیوں کی گرفتاری عمل میں لائے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں انتخابات میں حصہ لینے کا تمام سیاسی پارٹیوں کو حق حاصل ہے ۔۔