تعلیمی تفریح کیلئے مقررہ قواعد کی مکمل پابندی لازمی

ہماچل المیہ پر عہدیداران تعلیم کے ساتھ کے سی آر کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد 10 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج عہدیداران محکمہ تعلیمات کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا اور محکمہ تعلیمات سے متعلق مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ جائزہ اجلاس میں جواہرلعل نہرو ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے علاوہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اعلیٰ عہدیداران تعلیمات و بالخصوص جے این ٹی یو عہدیداروں سے ہماچل پردیش میں حیدرآباد کے ایک خانگی انجینئرنگ کالج طلباء و طالبات کے پیش آئے المناک حادثہ کے سلسلہ میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ خانگی کالجس بشمول انجینئرنگ کالجس وغیرہ سے طلباء کے تفریحی پروگرام پر روانگی سے متعلق مرتب کردہ قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔ چیف منسٹر نے ہماچل پردیش میں پیش آئے المناک حادثہ کے پیش آئے واقعہ کے سلسلہ میں قواعد و ضوابط (قوانین) کے مطابق تفریحی بھی پروگرام پر لیجایا گیا یا ان قوانین کی خلاف ورزی کی گئی؟ اس کا بھی جائزہ لینے کی متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی خلاف ورزی ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کرنے کی بھی عہدیداروں کو ہدایات دیں۔ اس اجلاس میں وزیر تعلیم مسٹر جگدیشور ریڈی و دیگر اعلیٰ عہدیداران محکمہ اعلیٰ و ثانوی تعلیم بھی موجود تھے۔