حیدرآباد ۔ 25جولائی ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی مبینہ مخالف طلبہ پالیسیوں کے خلاف اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ( بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی ) نے 26جولائی کو ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کے بند منانے کا اعلان کیا ۔ پی سری ہری اے بی وی پی قائد نے ریاست کے تمام تعلیمی انتظامیوں سے تعلیمی اداروں کے بند کو کامیاب بنانے اور رضاکارانہ طور پر تعلیمی ادارے بند کرنے کی پُرزور اپیل کی ۔