تعلیمی اداروں میں ریاگنگ ناقابل برداشت ‘ مہیش مرلی دھر بھگوت

حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) تعلیمی اداروں اور ریاگنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ یہ بات کمشنر سائبرآباد ایسٹ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے بتائی ۔ انہو ںنے آج میرپیٹ علاقہ میں ٹی کے آر انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی میں انسداد ریاگنگ پروگرام میں شرکت کی ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد ایسٹ نے بتایا کہ ریاگنگ سے طلبہ کے مستقبل کو نقصان پہونچتا ہے ۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو موانئیں اور بہتر مستقبل کیلئے کوشش کریں ۔ اس موق عپر کمشنر نے طلبہ میں کیرئیر گائیڈنس سے متعلق معلومات فراہم کیں اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ انجینئیرنگ میں مہارت کے ساتھ سیول سرویس میں داخلہ کیلئے اپنی توجہ مرکوز کریں ۔ اس پروگرام میں وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ، وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ کونڈا ویشیشور ریڈی ‘ رکن اسمبلی ٹی کرشنا ریڈی ، ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر مسٹر تفسیر اقبال کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔