۔22 جولائی کو ریڈ روز پیالیس میں مقرر ، علماء کی شرکت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( راست ) : سوشیو ریفارمس سوسائٹی کی جانب سے ایک اجلاس بہ موضوع ہر عبادت میں سنت پر زور تو نکاح میں سنت خارج کیوں ؟ کیا ان شادیوں میں شرکت جائز ہے جہاں سنت سے کھلی بغاوت کی جارہی ہو ؟ 22 جولائی ، صبح 10 بجے سے ریڈروز پیالیس نزد حج ہاوز ، نامپلی مقرر ہے ۔ اس موضوع پر ڈاکٹر علیم خاں فلکی کی تازہ تصنیف ’’ نکاح یا وواہ ؟ ‘‘ کا رسم اجراء بھی عمل میں آئے گا ۔ اس کتاب میں جامعہ نظامیہ ، دیوبند اور اہل حدیث کے اہم علماء کی زیر نگرانی شادیوں کے شرعی اور اخلاقی نقطہ نظر سے تقریبا سو ایسے سوالات کے مستند جوابات دئیے گئے ہیں جو عام طور پر پوچھے جاتے ہیں ۔ ہر وہ گھرانہ جہاں شادی ہونے والی ہو یا ہر وہ شخص جسے کسی بھی شادی کا دعوت نامہ آتا ہو اس کے لیے یہ کتاب پڑھنا ناگزیر ہے ۔ تمام مسالک کے اہم علماء اس اجلاس کو مخاطب کریں گے جن میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، مولانا ڈاکٹر عبدالمجید نظامی ، مفتی انعام الحق قاسمی ، مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان ، حافظ شیخ حسین نقشبندی نظامی شامل ہیں ۔ خواتین کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائیگا۔