اگرتلہ۔/28جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت تریپورہ نے آج ریاست میں زنخاؤں کو ماہانہ 500روپئے الاؤنس ( بھتہ ) دینے کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر مانک سرکار نے بتایا کہ یہ فیصلہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ علاوہ ازیں جذامیوں، ایڈس کے متاثرین اور گھریلو خادماؤں کیلئے بھی 3نئی وظیفہ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خاتون ورکرس کیلئے 350روپئے اور دیگر کو 500 روپئے ماہانہ ادا کئے جائیں گے۔ آنگن واڑی ورکرس کیلئے 500 اور ہیلپرس کو350 روپئے خدمات سے سبکدوشی کے بعد ادا کئے جائیں گے۔