ترک فوج اورکرد باغیوں میں مڈبھیڑ،13ہلاک

دیارباقر،2نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق اور ترکی کی سرحد کے پاس آج صبح سکیورٹی دستوں اور کرد باغیوں کے درمیان ہوئی مڈبھیڑ میں آٹھ سکیورٹی اہلکار اور پانچ کرد باغی مارے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی فوج نے کردستان ورکرس پارٹی(پی کے کے )کے باغیوں کے خلاف مہم شروع کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ اس مڈبھیڑ میں ترکی فوج کے چھ جوانوں اور میلیشیا گارڈ کے دواہلکاروں کی موت ہوگئی اور پی کے کے کے پانچ باغی مارے گئے ۔قابل ذکر ہے کہ پی کے کے نے 1984میں علحیدگی پسندبغاوت شروع کی اور اس لڑائی میں اب تک 40ہزار سے زیادہ افراد مارے جاچکے ہیں ۔ پی کے کے کو ترکی،امریکہ اور یورپی یونین کے ذریعہ ایک دہشت گرد گروپ کی فہرست میں رکھا گیا ہے ۔