ترکی یوروپی یونین کیساتھ اختلافات بھلاچکا ہے: اردغان

انقرہ، 27مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر طیب رجب اردغان نے آج کہا کہ یوروپی یونین (ای یو) میں توسیع کے عمل سے ترکی کو الگ رکھنا فاش غلطی ہوگی۔مسٹر اردغان نے بلغاریہ کے ‘وارنا’ میں یوروپی یونین اور ترکی کے درمیان منعقد ایک اعلیٰ مذاکرات کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی یوروپی یونین کے ساتھ اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھ چکا ہے ۔