استنبول 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی وزارت مذہبی اُمور کی جانب سے کرغستان کے دارالحکومت بشک میں وسط ایشیاء کی سب سے بڑی مسجد تعمیر کی جارہی ہے۔ مارچ 2012 ء میں شروع کردہ اِس 70 میٹر بلند مسجد کا کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے۔ 5 ایکر پر تعمیر ہونے والی اِس مسجد کا رقبہ 1300 مربع میٹر ہے۔ اِس کے چار بلند مینار ہوں گے اور اِن میں سے دو میناروں کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔ اس مسجد میں ائمہ کرام اور خطیب صاحبان کے علاوہ مفتی صاحبان کے لئے دفاتر بھی ہوں گے۔ 800 کاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ چھوڑی گئی ہے۔ اس مسجد کی تعمیر توقع ہیکہ 2015 تک پوری ہوجائے گی۔ مسجد کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام انجینئرس اسلامی طرز پر تعمیر کو یقینی بنارہے ہیں۔