ترکی کو کردوں کے خلاف دفاع کا حق حاصل : وائیٹ ہاؤز

واشنگٹن ۔26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وائیٹ ہاؤز نے کہا کہ ترکی کو دہشت گردوں کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے ۔ جب کہ ترکی فوج پر کرد باغیوں نے حملے کئے ہیں ۔ ترکی نے دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں پر حملوں کا آغاز کردیا ہے جس سے امریکہ زیر قیادت مخلوط اتحاد کی مدد ہورہی ہے ۔ لیکن ان حملوں کا آغاز کردوں کے ترکی فوج پر حملوں کے بعد ہوا ہے ۔ ترقی کا کہنا ہے کہ کردستان ورکر س پارٹی کے کارکن کردوں نے ترکی فوج پر حملے کئے تھے اور یہ ترکی کی صرف جوابی کارروائی ہے ۔ وائیٹ ہاؤز کے ترجمان السٹیر باسکے نے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی ۔