ترکی میں معزول خاتون کا چوری کیا ہوا مال واپس

استنبول ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اس بات کا احساس کرلینے کے بعد کہ انہوں نے ایک معزول خاتون کو لوٹ لیا ہے، شرمندہ چوروں نے تمام مسروقہ اشیاء واپس کردیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ خبر کے بموجب انہوں نے ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس پر کسی کا نام تحریر نہیں ہے۔ تاہم کہا گیا ہیکہ ہم چور ہیں لیکن ہمارا بھی ضمیر ہے۔ ہم درحقیقت شرمندہ ہیں۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ آپ کئی اعتبار سے جسمانی معذور ہیں۔ براہ کرم ہمیں معاف کردیجئے۔

افغان جیٹ طیارہ
رن وے سے پھسل گیا
کابل ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایریانہ افغان ایرلائنس کا ایک جیٹ طیارہ جو نئی دہلی سے کابل آیا تھا، بارش سے بھیگے ہوئے رن وے پر پھسل پڑا۔ تاہم اس میں سوار تمام 130 مسافر محفوظ رہے۔ کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ مقامی وقت کے مطابق یہ طیارہ کابل انٹرنیشنل ایرپورٹ پر 5 بجے شام اترا تھا۔