انقرہ، یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں گزشتہ برس ہوئی ناکام بغاوت کے سلسلے میں ملک بھر سے حالیہ دنوں میں 1098 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ترکی کی وزارت دفاع کی جانب سے کل جاری ایک بیان کے مطابق حال ہی میں گرفتار کئے گئے 831 افرادکا تعلق امریکہ میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے ہے جن پر تختہ پلٹنے کی سازش کا الزام ہے حالانکہ مسٹر گولن نے اس سے انکار کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہیکہ حراست میں لئے گئے افراد میں سے 213 کا تعلق دہشت گرد تنظیم کردش ورکرس پارٹی سے ہے اسکے علاوہ 46 کا تعلق دولت اسلامیہ سے ہے اور 8 کا تعلق بائیں محاذ سے ہے۔