ترکی میں ایمرجنسی برخاست کرنے کی اپیل

برلن۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے اعلی سطحی عہدیدار نے حکومت ترکی سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں جاری ایمرجنسی کو برخاست کردے جس کے لیے استدلال یہ پیش کیا گیا ہے کہ ناراضگی کا اظہار کرنے والوں کے لیے سخت سزائوں سے مصالحت کا راستہ مسدود ہوجائے گا جبکہ ملک میں ماہ جون میں انتخابات منعقد شدنی ہیں۔ یاد رہے کہ ترکی میں جولائی 2016ء میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔