انقرہ ۔ /21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزارات خارجہ ترکی نے کہا کہ اس نے اپنے سفیر برائے جرمنی کو طلب کرلیا ہے تاکہ برلن کے خارجہ انٹلیجنس کے سربراہ کے تبصرہ کے خلاف احتجاج کیا جائے ۔ امریکہ میں مقیم مبلغ اسلام فتح اللہ گلین کے /15 جولائی کی ناکام بغاوت کے پس پردہ ہونے کا تبصرہ محکمہ خفیہ کے سربراہ برونو کا ہی نے فرانس کے روزنامہ ڈیراسپگل کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا تھا ۔