ترکی اور روس کے مابین شام میں جنگ بندی پر اتفاق رائے

انقرہ۔28ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)  ترکی اور روس شام میں جنگ بندی نافذ کرنے کی تجویز پر متفق ہو گئے ہیں۔ترک خبررساں ایجنسی اناطول نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ جنگ بندی کی تجویز کو شام کے متحارب فریقوں کی میٹنگ میں پیش کیا جائے ۔ تجویز کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں جنگ زدہ حلب میں نافذ کی گئی جنگ بندی میں توسیع کرکے پورے شام میں نافذ کیا جائے ۔ روس، ایران اور ترکی نے گزشتہ ہفتے ماسکو میں ہونے والی میٹنگ میں کہا تھا کہ وہ شام میں امن معاہدے مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے ماسکو کے اجلاس میں ایک منشور بھی قبول کیا تھا جس میں معاہدے کے اصولوں کا تعین کیا گیا ہے ۔

شامی اپوزیشن کی باغیوں سے جنگ بندی میں تعاون کی اپیل
بیروت۔ 28دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں حزب اختلاف سیاسی جماعت نے جنگ بندی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے باغی گروپوں سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔ہائی نگوسی ایشن کمیٹی (ایچ این سی ) کے ریاض حجاب نے پریس کے لئے جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ باغی گروپوں سے جنگ بندی کی کوششوں کے تحت ہم نے ان سے تعاون کی اپیل کی ہے ، لیکن روس کی جانب سے مجوزہ قازقستان میں اجلاس کے لئے مدعو نہیں کیا گیا ہے ۔ ہم شام میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لئے کچھ بین الاقوامی طاقتوں کے مثبت تعاون کی حمایت کرتے ہیں۔ ایران اور روس شامی صدر بشار الاسد کی حامی ہیں جبکہ ترکی اور امریکہ شام کی اپوزیشن کے ساتھ ہے ۔ اس سے پہلے اسی سال جنیوا میں منعقد امن مذاکرات شام میں ہوئے مذاکرات کئی پرتشدد واقعات کی وجہ سے ناکام ہو گئے تھے ۔