تروپتی۔28ستمبر ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے تروپتی میں پولیس نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش اور اچانک سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8تک پہنچ گئی ‘جب کہ مختلف کنٹوں اور تالابوں سے مزید چار نعشیں دستیاب ہوئیں ۔ پولیس نے کہا کہ اچانک بادل پھٹ پڑنے سے آنے والے سیلاب میں کل چار بچے بہہ گئے تھے جس کی نعشیں آج برآمد ہوئیں ۔ باور کیا ہیکہ چار بچے نشیبی تالاب میں تیراکی میں مصروف تھے کہ اچانک آنے والے سیلاب میں بہہ گئے ۔ پولیس نے کہا کہ نشیبی تالاب سے کل رات دیگر تین نعشیں نکالی گئی تھیں ۔