حیدرآباد22مئی(یواین آئی)موسم گرم میں مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کے لئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے تروپتی تا کاکناڈا(اے پی)چار خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔اپنے پریس ریلیز میں بد ھ کو ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کہاکہ ٹرین نمبر07432 تروپتی۔کاکناڈا اسپیشل ٹرین 24,26مئی کو 1930بجے تروپتی سے روانہ ہوں گی اور اگلے دن 0650بجے کاکناڈا پہنچیں گی۔دوران واپسی ٹرین نمبر07431کاکناڈا ٹاون۔تروپتی اسپیشل ٹرین 25,27مئی کو 2145بجے کاکناڈا ٹاون سے روانہ ہوں گی اور اگلے دن 0845بجے تروپتی پہنچیں گی۔دوران سفریہ ٹرینیں رینی گنٹہ،گڈور،نیلور، اونگول،تنالی، وجئے واڑہ،ایلورو، تاڑے پلی گوڑم، راجمندری، دواراپوڑی اور سامل کوٹ میں توقف کریں گی۔