ترقی یافتہ دور میں لڑکیوں کو تعلیم یافتہ ہونے کا مشورہ

شاداں ڈگری کالج فار ویمن میں این ایس ایس کیمپ، ڈاکٹر طلعت جہاں و دیگر کا خطاب

حیدرآباد 8 مارچ (پریس نوٹ) پرنسپل ڈاکٹر نسیم اختر کی اطلاع کے بموجب شاداں ڈگری کالج فار ویمن کا این ایس ایس کیمپ زیرنگرانی ڈاکٹر طلعت جہاں صدر شعبہ لینگویج و پروگرام آفیسر ایم ایس مقطعہ و بی ایس مقطعہ 18 تا 25 فروری 2015 منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ میں شعور بیداری مہم کے ذریعہ ہیلتھ اینڈ ہائجن، سوائن فلو، چائیلڈ لیبر، چائیلڈ میریجس، لڑکی بچاؤ لڑکی پڑھاؤ، سیلف ڈیفنس، جیسے مختلف موضوعات پر لکچرس دیئے گئے۔ والینٹرس نے گھر گھر مہم کے ذریعہ صفائی کے بارے میں معلومات فراہم کیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔ گورنمنٹ اسکول میں سوچھ بھارت ابھیان پروگرام کیا گیا۔ ڈاکٹر طلعت جہاں نے اسکول کے اساتذہ اور سرپرستوں کے ساتھ میٹنگ میں کہاکہ آج کے ترقی یافتہ دور میں لڑکی کا تعلیم یافتہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ وہ اُسی وقت پرسکون اور باعزت زندگی گزار سکتی ہیں جبکہ وہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو۔ اس کیمپ کو پروفیسر بی آر نائک کوآرڈی نیٹر این ایس ایس ایونٹ عثمانیہ یونیورسٹی نے بھی مخاطب کیا اور اس کی کارکردگی پر ایونٹ اور پروگرام آفیسر کو مبارکباد پیش کی۔ 4 فروری کو شاداں ڈگری کالج میں تقسیم اسناد تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ڈاکٹر نسیم اختر پرنسپل و چیرمین این ایس ایس ایونٹ، ڈاکٹر طلعت جہاں صدر شعبہ لینگویجس و پروگرام آفیسر ، مس سیدہ فہمینہ صدر شعبہ کامرس و ایونٹ ممبر نے والینٹرس میں سرٹیفکٹس تقسیم کئے۔ ڈاکٹر نسیم اختر نے اپنی تقریر میں طالبات کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں شعور بیداری ضروری ہے تاکہ لوگ صحت مند معاشرہ میں زندگی گزار کر تعلیمی میدان میں ترقی حاصل کرسکیں۔ مس سیدہ فہمینہ نے ایونٹ کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ والینٹرس نے اس کیمپ میں بہترین کارکردگی کے ذریعہ شاداں ڈگری کالج فار ویمن کی انفرادیت کو برقرار رکھا۔ والینٹرس کے شکریہ پر اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔