ذات ، مذہب یا جنس کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں
گورکھپور ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کسی کی بھی دلجوئی نہیں کی جائے گی ۔ چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ یوگی نے آج تمام کے لیے ترقی دینے کا وعدہ کیا ۔ میری حکومت میں ذات ، مذہب یا جنس کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیاز نہیں کیا جائے گا ۔ امتیاز کے بغیر کام کرنے کا وعدہ کیا جاتا ہے ۔ آدتیہ ناتھ نے جن کے اقتدار پر آنے سے بعض گوشوں میں شبہات ظاہر کئے گئے ہیں ۔ یہ بھی کہا کہ پارٹی کارکنوں اور میرے حامیوں کو پارٹی کی شاندار کامیابی پر زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے دیا جائے گا ۔ ان کی وجہ سے انارکی پسند طاقتوں کو موقع مل جائے گا کہ وہ ریاست کا لا اینڈ آرڈ بگاڑ دیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات کی پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ بے قصور جوڑوں کو ہراساں نہ کرے ۔ انہوں نے اینٹی رومیو اسکواڈ کے خلاف ملنے والی شکایات پر کہا کہ پولیس اپنی حد میں رہے ۔۔