تربیتی طیارہ حادثہ کا شکار پائلٹ ہلاک

اندور۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش فلائنگ کلب کی ملکیت والا تربیتی طیارہ آج دیوی اہلا بائی ہولکر ایرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں ایک پائلٹ ہلاک اور انسٹرکٹر زخمی ہوگیا ہے۔ فلائنگ کلپ کے طیارہ سیسنا 152 کو ٹریننگ کے مقصد کیلئے استعمال کیا جارہا تھا۔ اڑان کے بعد باونڈری کی دیوار سے ٹکرا گیا۔ پائلٹ ارشد قریشی اس حادثہ میں شدید زخمی ہوئے ۔ انہیں دواخانہ میں شریک کیا گیا۔ بعدازاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔