تحقیر عدالت پر پی ایم ایل (این) کے قائد نااہل قرار

اسلام آباد ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سپریم کورٹ نے جیل کی سزاء کاٹ رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی پی ایم ایل (این) کے ایک سینئر قائد کو تحقیر عدالت کے جرم میں انہیں کسی بھی عوامی دفتر سے وابستہ ہونے پانچ سال تک نااہل قرار دیا۔ یاد رہیکہ مذکورہ قائد نے کچھ ماہ قبل عدلیہ کے خلاف تحقیرآمیز ریمارکس کئے تھے۔ سپریم کورٹ نے شعلہ بیان پی ایم ایل (این) قائد طلال چودھری کو عدلیہ کے خلاف بیانات اور تقریریں کرنے کا مرتکب قرار دیا جو انہوں نے جاریہ سال جنوری میں مختلف ریالیوں میں کی تھیں۔