ہاس انڈیا وفدکی صدر پی سی سی تلنگانہ اتم کمار ریڈی سے ملاقات
حیدرآباد۔14مئی(سیاست نیوز) ہیومن لائف اوکینگ سوسائٹی آف انڈیا کے وفد نے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اتم کمار ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میںاوقافی جائیدادوں کی صیانت کے متعلق ایک یادواشت پیش کی۔جنرل سکریٹری ایچ اے ایس انڈیا مولانا سید عبدالقادر قادری المعروف وحید پاشاہ کی نگرانی میںکارگذار صدر سنی علماء بورڈ مولانا حامد حسین شطاری ‘ ایم بی ٹی قائد ماجد خان اور دیگر نے ایچ اے ایس انڈیا کی جانب سے شروع کئے گئے کاروان وقف کی تفصیلات سے اتم کمار ریڈی کو واقف کروایا ۔ اس کے علاوہ وفد نے ریاستی حکومت پر لینڈ گرابرس کی پشت پناہی اور اوقافی جائیدادو ںکا استحصال کرنے والوں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ برتنے کا بھی الزام عائد کیا۔اس کے علاوہ وفد نے پرانے شہر میںسرکاری اسکولوں کی زبوں حالی اور مسلمانوں کے ساتھ حکومت کے امتیازی سلوک کے متعلق بھی نمائندگی کی۔وفد نے اپنی یادواشت کے ذریعہ ریاست کی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی سے مسلمانو ںکو بارہ فیصد تحفظات کی فراہمی‘ اوقافی جائیدادوں کی صیانت اور بازیابی کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ اور وقف کمشنریٹ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان اسمبلی میںحکومت سے نمائندگی کا بھی مطالبہ کیا۔