کوہیر ۔ 29 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) مولانا محمد رفیع احمد حسامی صدر ائمہ کونسل تلنگانہ نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ 30 ڈسمبر کو بعنوان ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہمی کیلئے ایک عظیم الشان جلسہ یونائٹیڈ فنکشن ہال ظہیر آباد میں 11 بجے دن منعقد کیا جارہا ہے جس میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست شرکت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی علمائے کرام اور سماجی مسلم تنظیموں کے ذمہ داران جناب مولانا عتیق احمد قاسمی صدر صفا بیت المال، مولانا سید ضیاء الدین خطیب عیدگاہ ، مولانا سید سیف اللہ قادری خطیب موسیٰ نگر ظہیر آباد و دیگر مخاطب کریں گے۔