جنرل منیجر ایس سی آر کا عہدیداروں پر زور
حیدرآباد ۔ 29 ۔ فروری : ( آئی این این) : جنرل منیجر ایس سی آر رویندرا گپتا نے ٹرین آپریشنس میں تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں تمام زون پر محفوظ کارکرد حالتوں کی بہتری پر زور دیا ۔ انہوں نے مسافرین کو بروقت منزل مقصود کو پہنچنے کو یقینی بناتے ہوئے مسافرین کے اطمینان کے لیے زور دیا ۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس سینئیر عہدیداروں کے ساتھ منعقد کرتے ہوئے تمام امور کا جائزہ لیا ۔ سکندرآباد میں ریل نیلائم میں پیر کو زون کے مختلف شعبوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ پر مشتمل تھی جو سکندرآباد ، حیدرآباد ، وجئے واڑہ ، گنٹور ، گنتکل اور ناندیڑ ڈیویژنوں کے ڈیویژنل ریلوے منیجرس کے ساتھ کی گئی ۔ تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے باضابطہ بہتریوںکی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے رویندرا گپتا نے سینئیر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عملہ کو متحرک کرتے ہوئے معائنے کیے جائیں اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ جنرل منیجر نے حتی المقدور تحفظاتی طریقہ کاروں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط نکتہ پیش کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل منیجر اے کے گپتا ، پرنسپل چیف انجینئر ایس این سنگھ اور چیف سیفٹی آفیسر ایس پی ساہو عہدیداروں کے ہمراہ موجود تھے ۔۔