تحصیلدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد 11 فبروری (پی ٹی آئی) شہر کے پڑوسی ضلع رنگاریڈی میں محکمہ انسداد رشوت ستانی (اے سی بی) کے عہدیدار نے ایک تحصیلدار کو رشوت لینے پر گرفتار کرلیا۔ پدامول منڈل کے تحصیلدار راما ہری پرساد کو اے سی بی عہدیداروں نے گزشتہ روز اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ شکایت کنندہ سے سرکاری کام کی تکمیل میں مدد کے عوض 15000 روپئے رشوت طلب و قبول کررہا تھا۔ پرساد کے قبضہ سے یہ رقم برآمد کرلی گئی۔ بعدازاں اس کو گرفتار کرلیا گیا۔