لاہور ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستانی طالبان کے کمانڈر کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر اغوا اور قتل کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ اس نے ایک برطانوی فلمساز کا بھی اغواء کیا تھا۔ حافظ ثناء اللہ عرف قاری ضرار کو کل سی آئی اے نے لاری کے اڈہ لاہور سے گرفتار کیا۔ تحریک طالبان پاکستان کے اس قائد نے مبینہ طور پر خواجہ اور امام کو علی الترتیب 2010ء اور 2011ء میں قتل کیا تھا۔ تفتیش کے دوران قاری ضرار نے اعتراف کیا کہ اس نے تحریک طالبان پاکستان کے پنجابی شعبہ سے سازباز کرکے کرنل امام کا اغوا کیا تھا۔