ایران کے سفارتی عملے سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے مبینہ طو ر پر ڈونالڈ ٹرمپ کو انتباہ دیا کہ وہ ’’ شیر کی دم سے کے ساتھ کھلواڑ نہ کرے‘‘ اور کہاکہ ’’ ایران کے ساتھ جنگ تمام جنگوں سے خطرناک ثابت ہوگی‘‘۔
دوبئی۔ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے متعلق 2015کے معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری کے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کے بعد ایران پر دباؤ اور تحدیدات کا اثر بڑھ رہا ہے۔
ائی آر این اے کی خبر کے مطابق ایران کے سفارتی عملے سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے مبینہ طو ر پر ڈونالڈ ٹرمپ کو انتباہ دیا کہ وہ ’’ شیر کی دم سے کے ساتھ کھلواڑ نہ کرے‘‘ جس سے صرف تمہارا نقصان ہوگا۔
روحانی نے مزید کہاکہ ’’امریکہ کو یہ بات معلوم ہونی چاہئے کہ ایران کے ساتھ امن تمام امن کی تمام کوششوں کا ماں ہے اور ایران کے ساتھ جنگ تمام جنگوں کی ماں ثابت ہوگی‘‘۔
روحانی نے کہاکہ ’’ ایران کی سکیورٹی او رمفادات کے خلاف ایران کی قومی کو متحرک کرنے کے موقف میں نہیں ہیں‘‘انہوں نے امریکی جانب سے ایران کی اسلامی حکومت کو گرانے کے لئے واشنگٹن کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے متعلق باتوں کے پس منظر میںیہ کہاہے۔
واشنگٹن میں امریکی عہدیدار نے رائٹرس کو بتایاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر دباؤ اور اس کے نیوکلیئر پروگرام او دہشت گروپس کو فراہم کی جانے والی مدد کو ختم کرنے کے لئے ان لائن رابطہ اور بھڑکاؤ تقاریر جاری کئے ہیں۔
موجودہ او ر سابق امریکہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ مہم ایرانی لیڈرس کی شبہہ کو خراب کریگی۔