تجارت میں خیر و برکت اور ترقی

٭ تجارت اور کاروبار کی ترقی کے لئے بہتر عمل یہ ہے کہ جب دوکان کا دروازہ یا شٹر کھولیں تو اسی (۸۰) بار ’’یاغنی‘‘ پڑھ کر کھولنے کی عادت ڈالیں، ان شاء اللہ تعالیٰ خوب ترقی ہوگی۔
٭ جو بھی مال دوکان میں آئے، اُس کی پیکنگ کھولنے سے پہلے ’’یانافع‘‘ گیارہ بار پڑھ کر دَم کریں اور اس کے بعد پیکنگ کھولیں، ان شاء اللہ تعالیٰ تمام مال فروخت ہو جائے گا اور خوب نفع حاصل ہوگا۔
٭ کسی بھی وقت دوکان کے کیش کاؤنٹر یا پھر دوکان کے اندر سورۂ صٓ کی آیات ۳۰تا۳۹ ہر روز پابندی سے ۳۱۳بار پڑھنے کی عادت ڈالیں، ان شاء اللہ تعالیٰ اس عمل سے تجارت اور کاروبار میں خوب ترقی ہوگی۔
٭ اپنے کیش کاؤنٹر میں سورۂ فتح کی آیات ۱۸ اور ۱۹ لکھ کر رکھیں اور روزانہ صبح و شام ’’یارقیب‘‘ گیارہ بار پڑھ کر اوپر سر اُٹھاکر پھونکیں، اس عمل سے ان شاء اللہ تعالیٰ چوری وغیرہ نہیں ہوگی۔
٭ دوکان بند کرتے وقت ’’بسم اللّٰہ توکلت علی اللّٰہ‘‘ پڑھ کر شٹر گرائیں اور قفل لگائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا۔
٭ کسی بھی ملازم یا گاہک کی دلآزاری ہرگز نہ کریں، ہر ایک کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
٭ کسی بھی مال میں کوئی نقص یا خرابی ہو تو اُسے خریدار کے علم میں لائیں۔
٭ ناپ تول میں قطعی لاپرواہی نہ کریں، ہمیشہ صحیح وزن کریں، اس سے گاہک بھی خوش ہوگا اور آپ کی کمائی میں برکت ہوگی۔