تبلیغی جماعت کا کنونشن ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا مولانا انجم کیساتھ دورہ پہاڑی شریف

حیدرآباد 22 ستمبر (این ایس ایس) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے ضلع رنگاریڈی کے سرور نگر منڈل کے تحت پہاڑی شریف میں منعقد شدنی تبلیغی جماعت کے پہلے سہ روزہ قومی کنونشن کی تیاریوں کے ضمن میں آج انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کامیابی انصرام کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے ارکان اسمبلی کے علاوہ تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا انجم صاحب کے ساتھ اُس میدان کا تفصیلی معائنہ کیا جہاں ملک بھر سے 5 لاکھ شرکاء جمع ہوں گے۔ اُنھوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ بالخصوص آبرسانی و برقی کے مؤثر انتظامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اعلان کیا ہے کہ اِس کنونشن پر عائد ہونے والے تمام مصارف حکومت تلنگانہ برداشت کرے گی۔