حیدرآباد 29 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تبدیلی مذہب پر امتناع کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے وشوا ہندو پریشد نے آج کہا کہ گھر واپسی کو تبدیلی مذہب قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ وی ایچ پی کے بورڈ آف ٹرسٹیز اور مینجمنٹ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تبدیلی مذہب پر امتناع کیلئے قانون بنایا جائے ۔ اجلاس کی روئیداد سے میڈیا کو واقف کرتے ہوئے وی ایچ پی لیڈر پروین توگاڑیہ نے کہا کہ وی ایچ پی تبدیلی مذہب کی مخالف ہے لیکن وہ گھر واپسی میں یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وی ایچ پی ملک میں ہندووں کے مذہب تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیگی اور مذہب تبدیل کرنا دستور کے مغائر ہے اور سپریم کورٹ نے بھی 1977 ہی میں اس تعلق سے یہ بات واضح کردی تھی ۔