ناگپور 11ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)ایک ایسے وقت جبکہ ’’لو جہاد‘‘ پر تنازعہ گرم ہے آر ایس ایس نے ہندوؤں کے تبدیلی مذہب کیلئے اعلی ذات کے ہندوؤں کو ذمہ دار قرار دیا ۔ پریس کانفرنس کے دوران آر ایس ایس کے ترجمان اعلی منموہن ویدیہ نے اس مسئلہ کو ایک حساس مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلی ذات کے ہندوؤں اور سماج کے پسماندہ طبقات کے درمیان تبادلے خیال کا فقدان دیگر مذاہب کے قائدین کو اُن کا استحصال کر کے مذہب تبدیل کروانے میں مدد دے رہا ہے ۔آر ایس ایس کے ترجمان اعلی نے مزید کہا کہ ہندوؤں کو سماج کے پسماندہ طبقات کے ساتھ روابط میں اضافہ کرنا چاہئے ایسا کرنے سے بھی تبدیلی مذہب کا انسداد ہوسکتا ہے ۔