پاناجی ۔ /14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تبدیلی مذہب کے بڑھتے تنازعہ کے درمیان کانگریس سے ملحق نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا نے آر ایس ایس کو خیرسگالی مکتوبات روانہ شروع کئے ہیں ۔ بی جے پی کے نظریاتی سرپرست تنظیم آر ایس ایس اور اس کے قائدین کو اچھی تہذیب پر چلنے کی تلقین کی جارہی ہے ۔ گیٹ ویل سون کے کارڈس کے ہمراہ گلدستے اور دستور ہند کی بعض تحریریں بھی روانہ کی گئی ہیں ۔ پہلا کارڈ ناگپور میں آر ایس ایس ہیڈکوارٹر کو روانہ کیا گیا۔ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے قومی سکریٹری حسیبہ امین نے کہا کہ آر ایس ایس قائدین کو یہ کارڈس روانہ کرنے کا مقصد ہمارا احتجاج درج کرانا ہے ۔