تالابوں کی اراضی پر قبضہ کے خلاف سخت کارروائی

تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ہریش راو کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : حکومت تلنگانہ نے تالابوں میں ( تالابوں کی اراضی پر ) غیر مجاز تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا اور عہدیداروں کو سخت ہدایات دی گئی کہ وہ غیر مجاز تعمیرات سے متعلق فی الفور جائزہ لیتے ہوئے ( معائنہ کرتے ہوئے ) غیر مجاز تعمیرات کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں ۔ آج یہاں وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے اپنے کابینی رفیق وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی اور اسپیشل آفیسر و کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر سومیش کمار کے ہمراہ شہر کے مضافاتی علاقہ الوال میں واقع چناراموڈو تالاب میں مٹی کی نکاسی کے کاموں کا آغاز کیا اور اس تالاب کا مکمل طور پر معائنہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تالاب میں پائے جانے والے کسی انتہائی چیز کو نکالنے کے لیے ( قدیم مشنری ) ایک خصوصی آلہ ( مشنری ) امریکہ سے منگوایا گیا ہے۔