تارکین وطن کے خلاف برطانوی کارروائی

ہندوستانیوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ
لندن ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے آج تارکین وطن کے خلاف اپنی مزید کارروائی کا اعلان کیا جس سے اندیشہ ہیکہ ہندوستانی تارکین وطن زیادہ متاثر ہوں گے۔ وزیرداخلہ ایمبرروڈ میں سالانہ کنزرویٹیو پارٹی کانفرنس برمنگھم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک وطن میں تخفیف کے کئی متبادل طریقے حکومت کے زیرغور ہے۔ امکان ہیکہ نئی قوانین سے برطانیہ کمپنیاں جن میں غیرملکی ماہرین نوکری کے خواہاں ہیں اور جن کا تعلق یوروپی یونین کے باہر کے ممالک خاص طور پر ہندوستان سے ہے، بری طرح متاثر ہوں گے۔ وزیرداخلہ برطانیہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ڈسمبر سے جو مالکین جائیداد اپنے مکان ایسے افراد کو کرایہ پر دیں گے جنہیں برطانیہ میں رہائش کا حق نہ ہو وہ بھی اس کارروائی کی زد میں آئیں گے۔ آئندہ سال سے بنکوں کو باقاعدہ طور پر اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ضروری بنکنگ خدمات غیرقانونی تارکین وطن کو فراہم نہیں کی جاتیں۔ اس قانون سے ایسے ہندوستانی طلبہ متاثر ہوں گے جو برطانیہ میں حصول تعلیم کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔