تاج محل کی داخلہ فیس میں اضافہ کی تجویز

آگرہ ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : آگرہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے ہندوستانی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے تاج محل میں داخلہ کی فیس میں اضافہ کی تجویز کی منظوری دیدی ہے ۔ اتھاریٹی کے اجلاس میں ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے ہندوستانی سیاحوں کے لیے داخلہ فیس میں 20 روپئے سے بڑھا کر 50 روپئے کردیا گیا ۔ اس رقم میں 40 روپئے آگرہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو روڈ ٹیکس کے لیے اور باقیماندہ 10 روپئے آرکیالوجیکل سروے انڈیا کو ادا کی جائے گی جب کہ سارک ممالک کے سیاحوں سے داخلہ فیس 510 روپئے وصول کی جاتی ہے ۔ نئی تجویز میں 10 روپئے کی تخفیف کردی گئی ہے ۔ تاہم بیرونی سیاحوں کے لیے داخلہ ٹکٹ میں 750 روپئے سے 1000 روپئے تک اضافہ کردیا گیا ہے ۔ جس میں 750 روپئے ADA کو اور باقیماندہ رقم آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو ادا کی جائے گی اور اب 15 سال کی بجائے صرف 5 سال کی عمر کے بچوں کو داخلہ مفت رہے گا ۔ ADA کے عہدیدار نے بتایا یہ تجاویز وزارت شہری ترقیات کو روانہ کی جائے گی جو کہ منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کرے گی ۔ ریاستی حکومت کی منظوری کے باوجود قطعی فیصلہ ASI کرے گی ۔۔