آگرہ 19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تاج محل اور مغل دور کے دو تاریخی یادگار کل چند گھنٹوں کیلئے عوام کیلئے بند رہے گا کیونکہ وہاں بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید دورہ کرنے والے ہیں۔ محکمہ آثار قدیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتہائی اہم شخصیت کے دورہ کے پیش نظر تاج محل کو دن میں گیارہ تا ایک بجے اور فتح پور سیکری کو دیڑھ بجے دن سے 3.40 بجے تک اور آگرہ قلعہ کو شام 4.25 بجے سے شام 5.25 بجے تک بند رکھا جائیگا ۔ سیاحوں کو ان اوقات میں ان تاریخی یاد گار عمارتوں میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ سپرنٹنڈنٹ آثار قدیمہ این کے پاٹھک نے یہ بات بتائی ۔ صدر بنگلہ دیش عبدالحمید کل ہی ہندوستان کے چھ روزہ دورہ پر نئی دہلی پہونچے ہیں اور وہ کل آگرہ کا دورہ کرکے تاریخی عمارتوں کا نظارہ کرینگے ۔