نئی دہلی۔21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ہدایت دی کہ مجلس بلدیہ نئی دہلی کو افسانوی تاج مان سنگھ ہوٹل کی نیلام کے عمل میں جوں کا توں موقف برقرار رکھا جائے۔ یہ ہوٹل انڈین ہوٹلس کمپنی لمیٹیڈ کی جانب سے چلائی جارہی ہے۔ جسٹس پی سی گھوس اور جسٹس یو یو للت پر مشتمل ایک بنچ نے آئی ایچ سی ایل سی ہائی کورٹ کے حکم نامے کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد یہ حکم سنایا۔ ہائی کورٹ نے تاج مان سنگھ ہوٹل کی نیلام کی کارروائی کی اجازت دی تھی اور این ڈی ایم سی کی درخواست مسترد کردی تھی کہ تازہ بکنگ کرنے سے ہوٹل کو روک دیا جائے۔