تاجرین 30 اپریل تک لائسنس کی تجدید کروالیں ‘ جی ایچ ایم سی

حیدرآباد ۔ یکم اپریل ( این ایس ایس ) جی ایچ ایم سی نے اپنے حدود میں تاجروں سے کہا ہے کہ وہ 30 اپریل سے قبل اپنے لائسنس کی تجدید عمل میں لائیں ۔ کسی بھی ای سیوا سنٹر / سی ایس سی میں اس کی تکمیل کی جاسکتی ہے ۔ جی ایچ ایم کے بموجب جی ایچ ایم سی ایکٹ 1955 کے دفعہ 521 اور 622 کے تحت تاجرین کیلئے لائسنس کا حصول ضروری ہے ۔ جو تاجرین ابھی تک لائسنس حاصل نہیں کئے ہوں وہ آن لائین درخواست داخل کرسکتے ہیں یا پھر وہ کسی بھی ای سیوا سنٹر / سی ایس سی ‘ جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس اور سرکل دفاتر سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ جو تاجرین یکم مئی سے 30 جون 2017 کے درمیان لائسنس کی تجدید کروائیں گے انہیں 25 فیصد اضافی فیس بطور جرمانہ ادا کرنی ہوگی جبکہ جو تاجرین یکم جولائی کے بعد تجدید کروائیں گے انہیں 50 فیصد اضافی فیس بطور جرمانہ عائد کرنی ہوگی ۔ جی ایچ ایم سی نے تاجرین سے لائسنس تجدید بروقت کروالینے کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات جی ایچ ایم سی کی ویب سائیٹ www.ghmc.gov.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔