بے نامی جائیدادوں کیخلاف قانون سازی میں عام آدمی کے تحفظ کا مطالبہ

ممبئی 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کے خلاف مجوزہ قانون سازی میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عام آدمی متاثر نہ ہو جیسا کہ نوٹ بندی کے اقدام سے متوسط طبقہ مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ کرپشن اور کالا دھن کے خلاف جاریہ لڑائی میں پیشرفت کرتے ہوئے مودی نے اتوار کے دن کہا تھا کہ بے نامی جائیدادوں سے نمٹنے کے لئے حکومت بہت جلد سخت قانون نافذ کرے گی۔ جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیوسینا کے ترجمان ’سامنا‘ کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ اگرچیکہ مودی نے بیرون ممالک میں پوشیدہ بلیک منی کے صفایا کے لئے سرجیکل حملے شروع کئے ہیں لیکن ایک بھی پیسہ بازیاب نہیں کیا جاسکا۔