حیدرآباد 6 نومبر ( این ایس ایس ) سیاسی قائدین کے بے نامی اثاثہ جات کا اعلان کردینے چیف منٹسر چندر شیکھر راؤ کے بیان پر سی ایل پی لیڈر جانا ریڈی نے سوال کیا کہ آیا چیف منسٹر صرف کانگریس قائدین کے ناموں کا اعلان کرینگے یا تمام سیاستدانوں کا ۔ جانا ریڈی نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ 50 فیصد بے نامی اثاثے عہدیداروں کے پاس ہیں۔ 30 فیصد تاجروں اور امیروں کے پاس ہیں اور 20 فیصد سیاستدانوں کے پاس ہیں۔