نئی دہلی ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ انسانی حقوق تنظیموں نے مائنمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے ملک کے شہریوں سے بھی اپنا احتجاج درج کروانے کی اپیل کی ہے اور اپنے بیان میں کہاکہ ’’مائنمار کی ریاست رکھائین میں حکومت اور فوج کے مظالم کے سبب سینکڑوں روہنگیا مسلمان مرد، خواتین، بچے ہلاک، ہزاروں بے گھر اور لاکھوں اپنے وطن سے فرار ہوتے ہوئے تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور ہندوستان میں بے یارومددگار پناہ گزینوں کی زندگی گذارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ساری عالمی برادری کی مذمت کے باوجود نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی زیرقیادت مائنمار حکومت کی جانب سے بے قصور اور نہتے مسلمانوں پر ظالمانہ فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی ساری دنیا مذمت کررہی ہے۔ آپ بھی نئی دہلی میں واقع مائنمار کے سفارتخانہ میں براہ راست سفیر سے اپنا احتجاج درج کروائیں‘‘۔ یہ ضرور لکھیں کہ
STOP KILLING INNOCENT ROHINGYA MUSLIMS IN YOUR COUNTRY MYANMAR.
MYANMAR EMBASSY
Tel: (+91)1124678822/3
(+91)1124678824
3/50 F, Nyaya Marg Chanakya Puri,
NEW DELHI 110021
INDIA
Email:myandelhi@gmail.com
WEBSITE:www.myanmedelhi.com
HEAD OF THE MISSION
U Aung khin Soe Ambassador