حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی یو ایم ایس میں داخلے کے لیے انٹرنس ٹسٹ انٹرمیڈیٹ بی پی سی ، امیدواروں کے لیے یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت رکھا جاتا ہے ۔ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام اس کے انٹرنس امتحان BUMSET کی کوچنگ کلاس حسب سابق ماہر اور تجربہ کار لکچررس کے زیر نگرانی عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں صبح کے اوقات میں جاری ہیں ۔ فزیکس ، کیمسٹری ، بیالوجیکل سائنس کے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات ہوتے ہیں ۔ معلومات اور داخلے کے لیے سید خالد محی الدین اسد سے 9391160364 پر ربط کریں ۔۔