حیدرآباد 23 نومبر (سیاست نیوز) بی یو ایم ایس (یونانی میڈیسن) میں داخلہ کیلئے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کا ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت وجئے واڑہ میں 27 نومبر کو رکھی گئی ہے۔ اس میں حیدرآباد کے نو قائم کردہ العارف کالج یونانی کالج شامل ہے جس میں A زمرہ میں 50 اور B زمرہ کی 10 نشستیں ہیں اور داخلہ اسی کونسلنگ کی بنیاد پر ہوگا۔ ادارہ سیاست کی جانب سے وجئے واڑہ میں کونسلنگ کے لئے حسب سابق بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کی معلومات رہبری کیلئے خالد محی الدین اسد سے 9391160364 پر ربط کرکے دفتر سیاست پر نام درج کرائیں۔