حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( راست ) : ادارہ سیاست اور محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ لینے کے لیے بمسیٹ امتحان کی کوچنگ کا 20 اپریل سے آغاز ہوگا ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کوچنگ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر اساتذہ کرام کوچنگ دیں گے ۔ ایسے طلباء وطالبات جو انٹر میڈیٹ سال دوم جو زبان دوم اردو ، عربی رکھتے ہوں یا میٹرک میں زبان دوم اردو ہو داخلہ کے اہل ہوں گے ۔ کوچنگ میں شرکت کے خواہش مند اردو میڈیم اور انگریزی میڈیم کے طلباء وطالبات اپنے نام ایک ہزار روپئے رجسٹریشن فیس ادا کرتے ہوئے معہ دو پاسپورٹ سائز فوٹوز ، انٹر میڈیٹ کے زیراکس کاپی کے ساتھ 11 بجے دن سے 5 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست جناب سید خالد محی الدین اسد کنوینر سے ربط کرتے ہوئے رجسٹرڈ کروالیں ۔ رجسٹریشن کا آغاز عمل میں آچکا ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9391160364 پر ربط کریں ۔
آندھراپردیش کے سرکاری وہپ نے اپنے دو گن مین واپس کردیئے
حیدرآباد 5اپریل (یواین آئی ) آندھراپردیش کے سرکاری وہپ و دیندلور کے رکن اسمبلی سی پربھاکر نے اپنے دو گن مین واپس کردیئے ۔ روز کی طرح جب ان کے دو گن مین سبرامنیم اور رمیش ڈیوٹی پر پہونچے تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے ان گن مینس کو واپس کردیا کہ انہیں سکیوریٹی کی ضرورت نہیں ہے بعد ازاں پربھاکر تنہا وجئے واڑہ روانہ ہوگئے۔ گن مینس نے ایس پی کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد ایس پی کی ہدایت پر دوبارہ گن مینس نے پربھاکر سے ملاقات کی جس پر انہوں نے سکیوریٹی لینے سے انکار کردیا ۔ اے پی کابینہ میں حالیہ توسیع کے موقع پر جگہ نہ مل پانے پر پربھاکر نے ناراض ہوکر استعفی دے دیا تھا ۔