بی یو ایم ایس انٹرنس ٹسٹ بمسیٹ کیلئے کوچنگ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ہمیشہ کی طرح یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ کے لیے انٹرنس ٹسٹ بمسیٹ کوچنگ کا یکم مئی سے عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر آغاز کیا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کورس نے بتایا کہ ماہر اساتذہ جناب اکبر الدین صدیقی موظف پرنسپل ممتاز کالج ، ڈاکٹر اکبر الدین ، ڈاکٹر کلیم الدین لکچرز دیں گے ۔ ایسے طلباء وطالبات جنہوں نے انٹر میڈیٹ بی پی سی اردو میڈیم سے کیا ہو یا بی پی سی انگریزی میڈیم میں جنہوں نے زبان دوم اردو لیا ہے ۔ بمسیٹ کے انٹرنس کے مستحق ہیں ۔ انٹر کامیاب یا اب امتحان دئیے طلباء و طالبات کوچنگ کلاس رجسٹریشن کے لیے جناب خالد محی الدین اسد سے دفتر سیاست عابڈس پر صبح 11 بجے دن سے 5 بجے شام تک ربط کریں ۔ داخلہ کے لیے دو عدد فوٹو اور انٹر میڈیٹ میمو کی زیراکس کاپی ساتھ لائیں ۔ اضلاع کے طالبات کے لیے لیڈیز ہاسٹل میں رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے کوچنگ کے لیے رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپیہ اور ہاسٹل کے لیے علحدہ سے پیسے لیے جائیں گے ۔ مزید معلومات کے لیے 9391160364 پر ربط کریں ۔۔