بی وی آر ریڈی صدر نشین اسوسی ایشن آف سافٹ ویر اینڈ سرویس کمپنیز منتخب

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : قومی سطح پر آئی ٹی انڈسٹریز کی قومی تنظیم ’ نیشنل اسوسی ایشن آف سافٹ ویر اینڈ سرویسیس کمپنیز ( ناسکام NASCOM ) کے صدر کی حیثیت سے مسٹر بی وی آر ریڈی کا انتخاب عمل میں آیا ۔ سال 2015-16 کے لیے ناسکام کے لیے نئی عاملہ کے انتخاب کا اعلان کیا گیا۔ مسٹر بی وی آر ریڈی جو فی الوقت ناسکام ایکزیکٹیو کونسل رکن تھے اور گذشتہ دن منعقدہ انتخابات میں وہ صدارتی عہدے پر فائز ہوئے جب کہ ٹیک مہیندرا چیف ایکزیکٹیو آفیسر و مینجنگ ڈائرکٹر سی پی گرنانی ناسکام کے نائب صدر ہوں گے ۔ مسٹر بی وی آر ریڈی نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی و متوسط انٹرپرائزرس کے ساتھ اسٹارٹ اپ اداروں کو بھی ناسکام کے تحت لانے کی ممکنہ کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال انفارمیشن ٹکنالوجی ( آئی ٹی ) شعبہ میں کافی روزگار کے مواقع ہیں اور ساتھ ہی ساتھ دباؤ بھی اتنا ہی زیادہ ( کام وغیرہ کا ) ہے ۔ علاوہ ازیں مرکزی حکومت کے اعلان کردہ ڈیجیٹل انڈیا سے انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی ) کمپنیوں کو مزید کئی مواقع فراہم ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ بہر صورت تمام کمپنیوں کو مستحکم بنانے اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم ہونے کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں گے ۔۔