جموں ۔ /19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) کی ایک پانچ رکنی ٹیم آج جموں پہونچ گئی ۔ اس نے کٹھوعہ کے قانون دانوں سے ملاقات کی ۔ جنہوں نے اجتماعی عصمت ریزی اور 8 سالہ لڑکی کی ہلاکت کے سلسلے میں احتجاجی جلوس نکالا تھا ۔ سابق چیف جسٹس ترون کماروال کی زیرقیادت ٹیم نے رسنا دیہات کا بھی دورہ کیا اور احتجاجی عوام سے ملاقات کی جو اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے جموں کے دورہ کی بی سی آئی کو ہدایت دی تھی اور ان سے ہائیکورٹ بار اسوسی ایشن کے رکن وکلاء کے اس احتجاج میں کردار کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے ۔ کٹھوعہ جموں و کشمیر میں ہڑتال کی جارہی ہے ۔